Book Cover Patras Kay Mazameen / پطرس کے مضامین

Patras Kay Mazameen / پطرس کے مضامین

of Patras Bukhari

star star star star star
4.39 (1317 reviews)
$ 0,00

Description

پطرس کے مضامین میں ظرافت عام رواج سے ہٹ کر ہے۔ اور اس کا آغاز مختصر دیباچے ہی سے ہوتا ہے: ”اگر یہ کتاب آپ کو کسی نے مفت بھیجی ہے تو مجھ پر احسان کیا ہے اگر آپ نے کہیں سے چرائی ہے تو میں آپ کے ذوق کی داد دیتا ہوں اپنے پیسوں سے خریدی ہے تو مجھے آپ سے ہمدردی ہے (یعنی آپ کی حماقت سے ہمدردی ہے) اب مصلحت یہی ہے (کہ آپ اپنی حماقت کونبا ہیں) اور اسے حق بجانب ثابت کریں“۔ نہ معلوم یہ حقیقت ہے یا میری شک بھری طبیعت کہ پطرس کے اظہار حقیقت کی تہ میں بھی ظرافت کی ایک لہر دوڑی ہوئی ہے کیونکہ اپنے استاد کی خدمت میں اعترافِ ممنونیت ان الفاظ میں کیاہے: ”اس کتاب پر نظر ثانی کی اور اسے بعض لغزشوں سے پاک کیا“ جس کا مفہوم میرے نزدیک اس کے سوا نہیں ہوسکتا کہ جہاں کوئی بات ہوش مندی کی دیکھی اسے حماقت میں بدل دیا۔ کتاب میں گیارہ مضامین ہیں جو بہ ظاہر ”ہولا خبطا پن“ کے شاہکار ہیں مگر فی الحقیقت سوسائٹی اور تمدن کی دکھتی رگوں کو چھوا ہے اور خامکاریوں اور سفیہانہ رواسم وتوہمات کا پردہ فاش کیا ہے۔ پطرس نے اپنا مطلب زیادہ تر مزاح میں طنز کی پُٹ دے کر نکالا ہے۔ بخلاف دیگر ظرافت نگاروں کے جو تمسخر کو آلہٴ کار بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مضامین میں باوجود اس احساس کے کہ ہم کو (اور معاف کیجئے گا آپ کو) بےدال کا بودم بنایا جا رہا ہے جھنجھلاہٹ کے بجائے گدگدانے کی ادا نکلتی ہے اور اسی کے ساتھ غو وتعمق کی دعوت ہوتی ہے۔ ان مضامین کے کاتب کو بھی ظرافت سے کافی بہرہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ علاوہ دیگر مخترعات کے ”ہاسٹل میں پڑھنا“ کے عنوان کو ہر جگہ ”ہاسٹل پر پڑنا“بنا دیا ہے۔ مضمون میں ظرافت کی چاشنی پہلے ہی فقرے سے شروع ہے: ”ہم نے کالج میں تعلیم تو ضرور پائی اور رفتہ رفتہ بی اے بھی پاس کر لیا“۔ رفتہ رفتہ اور بھی کی معنویت دعوت نظر دیتی ہے آگے چل کر بی اے کے خانے اس خوبی سے گنوائے ہیں کہ بایدوشاید۔ مضمون میں ایسے خاندان کی ذہنیت کا خاکہ ہے جو مہذب اور اخلاق پسندیدہ کا مالک ہونے کے باوصف قدامت پسند ہے اور حال کو ماضی کے آئینہ میں مشتبہ نظروں سے دیکھتا ہے۔ لڑکے نے انٹرنس کا امتحان تیسرے درجے میں پاس کیا ہے تاہم خوشیاں منائی جا رہی ہیں دعوتیں ہو رہی ہیں۔ مٹھائی تقسیم کی جا رہی ہے۔ خاندان خوش حال ہے مگر باوجود استطاعت کے لڑکے کو مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے ولایت نہ بھیجنے کی معقول ترین وجہ یہ ہے کہ گردو نواح سے کسی کا لڑکا ابھی تک ولایت نہ گیا تھا“۔ بڑی ہمت کی تو لڑکے کو لاہور بھیج دیا مگرہاسٹل کے بجائے ایک ایسے اجنبی عزیز کے یہاں قیام کا فیصلہ کیا جاتا ہے جس سے رشتہ داری کی نوعیت معلوم کرنے کے لئےخاندانی شجرے کی ورق گردانی کرنا پڑتی ہے تاہم ہاسٹل پر اس کے گھر کو یہ کہہ کر ترجیح دی جاتی ہے کہ ”گھر پاکیزگی اور طہارت کا ایک کعبہ اور ہاسٹل گناہ ومعصیت کا دوزخ ہے“ ضمناً نفسیات کے اس پہلو پر روشنی پڑی کہ جذبات کو دبا کر تحت الشعور میں دھکیل دینا ان کو دُند مچانے کے لئے آزاد چھوڑ دینا اور ارتفاع میں مشکلیں حائل کرنایا ارتفاع سے محروم کر دینا ہے۔ پطرس کے الفاظ میں: ”اس سے تحصیل علم کا جو ایک ولولہ ہمارے دل میں اُٹھ رہا تھا وہ کچھ بیٹھ سا گیا۔ ہم نے سوچا ماموں لوگ (ماموں قسم کے لوگ؟) اپنی سرپرستی کے زعم میں والدین سے بھی زیادہ احتیاط برتیں گے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہمارے دماغی اور روحانی قوےٰ کو پھلنے پھولنے کا موقع نہ ملے گا اور تعلیم کا اصل مقصد فوت ہوجائے گا۔ چنانچہ وہی ہوا“۔ بعد ازاں اس ”وہی ہوا“ کی شرح ہے۔ امتحانات میں پےدر پے فیل ہونا، صلاحیتوں کی بےراہ روی اختیار کرنا۔ صاف گوئی اور راستبازی کاکج مج راستے اختیار کرنا۔ غسل خانے میں چھپ چھپ کر سگریٹ پینا۔ المختصر وہ آزادی وفراخی ووارفتگی نصیب نہ ہوئی جو تعلیم کا اصل مقصد ہے“۔ پطرس نے مسئلے کے اس پہلو کو ظریفانہ انداز میں اس حسن وخوبی سے وضاحت کی ہے کہ طبیعت عش عش کرتی ہے۔ تفصیل میں جانا مضمون کی لذتیت کو فنا کر دینا ہے۔ پڑھئے اور لطف اندوز ہوجائے۔ کتاب کا مقصد بھی غالباً فوت ہو جائے گا اس کے مضامین کی چیر پھاڑ کی گئی۔ کتاب انگریزی کے اس مقولے کی بہترین ترجمان ہے کہ مذاق کے پردے میں بہت سی سنجیدہ باتیں کہہ دی جاتی ہیں۔

Gender

Classics Classics Pakistan Humor Short Stories Fiction Essays

Main Characters

Characters not specified.

Book Details

  • Format Other
  • Pages 104 pages
  • Publisher Not informed
  • Publication Date Not informed
  • First Publication 11/06/30
  • Language Urdu
  • ISBN 9999999999999
  • Edition Not informed
  • Category Fiction
  • Scenario []

Rate this work

🔒 Log in to evaluate this book.

Share your opinion with other readers. Your feedback is very important!

📊 Average: 4.39/5 👥 Total reviews: 1317
auto_awesome

AI-Powered Recommendations

Based on your reading of "Patras Kay Mazameen / پطرس کے مضامین", our dual AI algorithms suggest these titles. ⚡ FAISS Baseline 🧠 PyTorch Enhanced

recommend

Top Picks For You

🎯 Smart Selection
Capa do Livro Dievų miškas
⭐ Top Match
#1

Dievų miškas

by Balys Sruoga

star star star star star_border
4.5
Classics
Capa do Livro Ένα παιδί μετράει τ' άστρα
🧠 Smart Pick
#2

Ένα παιδί μετράει τ' άστρα

by Menelaos Lountemis, Mενέλαος Λουντέμης

star star star star star_border
4.3
Classics
Capa do Livro The Forsyte Saga
🧠 Smart Pick
#3

The Forsyte Saga

by John Galsworthy

star star star star star_border
4.2
Classics
Capa do Livro The Complete Works of William Shakespeare (37 plays, 160 sonnets and 5 Poetry Books With Active Table of Contents)
🧠 Smart Pick
#4

The Complete Works of William Shakespeare (37 plays, 160 sonnets and 5 Poetry Books With Active Table of Contents)

by William Shakespeare, Fb Publishing

star star star star star_border
4.5
Classics
Capa do Livro Esteiros
🧠 Smart Pick
#5

Esteiros

by Soeiro Pereira Gomes

star star star star star_border
4.1
Classics
help How do we choose these recommendations? expand_more
bolt

Similar Style Recommendations

Books with similar themes, authors, and writing styles to what you're reading now.

psychology

Smart AI Matches

Our advanced AI finds books you might love based on deeper patterns and reader preferences.

💡 Books marked with both badges are highly recommended by both systems!
bolt

FAISS Baseline

Fast & Reliable

Papéis avulsos

Machado de Assis

star star star star star_border
4.2
Classics

Priče iz davnine

Ivana Brlić-Mažuranić

star star star star star_border
4.2
Classics

Dievų miškas

Balys Sruoga

star star star star star_border
4.5
Classics

Το αμάρτημα της μητρός μου

Georgios Vizyinos, Γεώργιος Βιζυηνός

star star star star star_border
4.2
Classics

সমগ্র শিশুসাহিত্য

Sukumar Ray, Satyajit Ray (Editor)

star star star star star_border
4.7
Classics